" خونی کھیل بند کیا جائے":ڈور پھرنے سے جانبحق ہونے والے نوجوان کے والد کا مطالبہ

03:30 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:محمد یوسف کے والد محمد کامران نے اپنے بیٹے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ محمد کامران کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا نوکری سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں سوڈیوال کے قریب ڈور پھرنے کا حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوست نے فون کر کے اطلاع دی کہ نعمان کے ساتھ حادثہ ہو گیا ہے، جس پر وہ فوری طور پر ہسپتال پہنچے۔ وہاں انہوں نے نعمان کی لاش خون میں لت پت حالت میں دیکھی۔ نعمان کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

محمد کامران نے حکومت سے سخت مطالبہ کیا ہے کہ اس خونی کھیل کو فوراً بند کیا جائے تاکہ مزید جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں