لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنز کی موجودہ وردی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
نمائندہ لاہوررنگ شاہد رضوی کے مطابق چار ماہ قبل وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے تحت ٹریفک حکام نے نیا فان کلر یونیفارم تیار کرکے پیش کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں تقریباً 14 ہزار ٹریفک وارڈنز کے لیے موجودہ یونیفارم اور اسسریز کی خریداری عمل میں لائی جائے گی۔