لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم خریدنے کا کوئی واضح نظام فراہم نہیں کیا جبکہ پاسکو اور پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ بھی ختم کر دیے گئے ہیں، جس سے گندم کی خریداری کا معاملہ غیر شفاف اور غیر یقینی ہو گیا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے سوال اٹھایا کہ کیا گندم کی خریداری حکومت خود کرے گی یا کسی نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ "کسانوں کی گندم مڈل مین کے ہاتھ میں چلی گئی ہے، جس سے فائدہ کسانوں کی بجائے آڑھتیوں کو پہنچے گا۔"
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھل کر مسائل پر بات کرے اور تمام فریقین کو شامل کر کے ایک شفاف حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ کسانوں کے مسائل حل ہوں اور ملک میں گندم کی مناسب خریداری ممکن ہو سکے۔