لاہور میں سموگ کا راج، ایئر کوالٹی انڈیکس 159 تک پہنچ گیا

05:56 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 159 تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں لاہور دہلی کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

سموگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور خاص طور پر بزرگ، بچوں اور سانس کی بیماریوں سے متاثر افراد کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

لاہور انتظامیہ نے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے سموگ گنز کا استعمال تیز کر دیا ہے تاکہ آلودگی کو کم کیا جا سکے اور شہر میں ہوا کی صفائی یقینی بنائی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فضا کی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزیدخبریں