لاہور میں موچی اور ٹیکسالی دروازے کے باہر نئے پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ

06:04 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں ٹریفک کے مسئلے کے حل کے لیے موچی اور ٹیکسالی دروازے کے باہر دو نئے پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر رپورٹر نمائندہ لاہور رنگ ادریس شیخ کی رپورٹ کے مطابق  موچی دروازے کے پارکنگ پلازے کی لاگت سات ارب انہتر کروڑ اسی لاکھ روپے متوقع ہے، جبکہ اس کی تعمیر اگلے سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، ٹیکسالی دروازے کے پارکنگ پلازے پر آٹھ ارب پچاس کروڑ اکیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور یہ منصوبہ مارچ 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

یہ اقدامات لاہور میں پارکنگ کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور ٹریفک جام کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں