باغبانپورہ اور شاہدرہ میں پولیس مقابلے، دو ملزمان ہلاک

06:08 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:لاہور کے علاقوں باغبانپورہ اور شاہدرہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

باغبانپورہ میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ شاہدرہ میں ہلاک ملزم کا نام فرحان بتایا گیا ہے۔ اس مقابلے میں ایک ملزم فرخ فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف کارروائی کے دوران یہ مقابلہ ہوا۔

مزیدخبریں