لیسکو کی چھانگا مانگا میں بجلی چوری پر کارروائی، دو آٹا چکیوں کے میٹرز اتار لیے گئے

06:10 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چھانگا مانگا میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ دو آٹا چکیوں پر غیرقانونی بجلی استعمال کا انکشاف ہوا، جہاں سکیورٹی اور سافٹ ویئر بریچ کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

لیسکو کی ٹیم نے رینجرز اور پولیس کی معاونت سے متعلقہ میٹرز اتار کر قبضے میں لے لیے۔ دونوں صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر انہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے ایسے سخت اقدامات وقتاً فوقتاً جاری رہیں گے تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی اور نظام کی بہتری ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں