لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جمہوریت کی باتیں کی جاتی ہیں، جبکہ دوسری طرف ہماری لیڈر شپ پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ ان کے کنٹرول میں ایسے لوگ بھی نہیں ہیں جو شکست خوردہ حالت میں ہیں۔
وزیراطلاعات نے سوال اٹھایا کہ آیا پیپلزپارٹی خود حسن مرتضیٰ کے بیان کا جائزہ لے گی یا ان کا جواب دیا جائے گا، اور کہا کہ کچھ ہارے ہوئے لوگ اپنی جماعت کے خلاف سازش کر رہے ہیں، کیونکہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں اقتدار میں موجودگی انہیں پسند نہیں آ رہی۔