لاہور: حکومت پنجاب نے مختلف محکموں میں افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت کئی اہم پوسٹس پر نئے تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
احکامات کے مطابق، فرید احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک پراسیکیوشن پنجاب انسپیکشن سے ہٹاکر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح، محمد سلیم کو ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ پ اینڈ ڈی کی ذمہ داریوں سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن انسپکشن پنجاب لگایا گیا ہے۔
افضل احمد قمر کو سیکرٹری پنجاب ایگریکلچر کمیشن سے تبدیل کرکے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے حوالے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ محمد عظیم شوکت کو منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں، محمد فیصل عطا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیشن اتھارٹی لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز تعینات کیا گیا ہے اور جہانگیر وڑائچ کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا چارج سونپا گیا ہے۔
پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جواد حیدر شاہ کو محکمہ فنانس پنجاب کا ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خرم بشیر کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حیدر عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاولدین، حافظ عمران کو ڈپٹی سیکرٹری فوریسٹری، ولڈ لائف اینڈ فشریز، اور سلمان احمد کو ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ منجمنٹ کمپنی لگایا گیا ہے۔
مدثر عارف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی، عامر شاہین رانجھا، بلال شبیر اور علی عاطف کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی خدمات تفویض کی گئی ہیں۔