لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ساہیوال کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے خود الیکٹرو بس سروس کا سفر بھی کیا جس پر ساہیوال میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔
عوام نے ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا اور اسے علاقے کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس سے عوام کو سہولت اور تحفظ ملے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پر ساہیوال کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔