لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے امدادی جہاز روانہ کرنے کے سلسلے میں لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 23 کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں جن میں دو ہزار 227 ٹن امدادی سامان شامل ہے۔
گورنر پنجاب نے وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کے اس عمل کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این ڈی ایم اے نے غزہ کو بروقت امدادی سامان فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔