وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے "ملاوٹ سے پاک صحت مند پنجاب" مشن کے تحت منڈھیالی میں گرینڈ آپریشن، 30 ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف

05:20 PM, 22 Sep, 2025

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ملاوٹ سے پاک صحت مند پنجاب" مشن کے تحت ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل کی قیادت میں لاہور سے 18 کلومیٹر دور منڈھیالی کے علاقے میں رات گئے گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں 30 ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا اور مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 295 میٹ شاپس، گودام اور پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ کی گئی ہے، جس کے دوران 2 مقدمات درج کیے گئے اور 3 شاپس بند کی گئیں۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 73 ہزار 570 کلو گوشت کی جانچ پڑتال کی گئی، جس میں سے 90 ہزار 584 کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔

مزیدخبریں