ڈرونز کی مدد سے لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی، ای پی اے پنجاب کا پائرولائسز مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

05:31 PM, 22 Sep, 2025

لاہور:لاہور کی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا جدید استعمال کامیاب ثابت ہوا ہے۔ ایئر پالیوشن اتھارٹی (EPA) پنجاب نے پائرولائسز مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پلانٹس کو بند کروایا، مشینری ضبط کی اور کاربن و آئل کی سپلائی کو روک دیا۔

جون سے مسلسل دباؤ اور چھاپوں کے باعث مافیا کے مالکان نے خود اپنی پلانٹس کو توڑنا شروع کر دیا ہے، جس سے لاہور کی فضا میں بہتری آئی ہے۔ اس کریک ڈاؤن سے شہر کی فضائی کوالٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

مزیدخبریں