قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا فیصلہ، 8 ارب 43 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ جون 2027 تک مکمل ہوگا

05:43 PM, 22 Sep, 2025


لاہور: قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 8 ارب 43 کروڑ روپے ہوگی اور یہ جون 2027 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

سینئر رپورٹر لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اس منصوبے کے لیے 2 ارب روپے جبکہ رواں سال 1 ارب 89 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایکسیئن ہائی ویز نے تمام تفصیلات سیکرٹری مواصلات کو فراہم کر دی ہیں تاکہ منصوبے کی پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں