لاہور: پنجاب سے سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابی میدان سج گیا ہے جہاں رانا ثنا اللہ، سلمیٰ اعجاز چوہدری اور احمد شہریار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے ہیں اور ان کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سینیٹ کی نشست کے لیے پولنگ نو ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ سیاسی حلقے اس انتخاب کو اہم قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔