لاہور: مون سون کی بارشوں کے نئے سپیل کے پیشِ نظر لیسکو کا عملہ مکمل الرٹ پر ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ سٹاف کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
لیسکو کے کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال ہیں اور موسم کی صورتِ حال پر مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔