لاہور تعلیمی بورڈ میں بچوں کی داخلہ فیسوں میں کرپشن، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سکینڈل سامنے آ گیا

06:08 PM, 23 Aug, 2025

لاہور: لاہور تعلیمی بورڈ میں بچوں کی داخلہ فیسوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس میں 27 ملازمین ملوث پائے گئے ہیں۔

 مبینہ طور پر یہ ملازمین فیس لینے کے باوجود داخلہ فیس بورڈ کو جمع کروانے میں ناکام رہے۔


اس کرپشن کی وجہ سے نہم جماعت کے 2100 سے زائد طلبہ کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ آن لائن جمع کروائی گئی داخلہ فیس بھی بورڈ کو تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

بورڈ نے طلبہ کو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزلٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے انہیں 30 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں