نو مئی کے کردار سزاؤں سے نہیں بچ سکیں گے، عوام انہیں پہچان چکے ہیں، ملک دھرنوں کا متحمل نہیں: رانا ثنا اللہ

06:16 PM, 23 Aug, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند اب سزاؤں سے بچ نہیں سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ان کے چہروں کو پہچان چکے ہیں اور ملک مزید دھرنوں، جلاؤ گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست کا مطلب مذاکرات ہیں، قومی ڈائیلاگ ضروری ہے۔ مذاکرات اور عدالتی فیصلے الگ الگ ہیں، جب تک فریقین ٹیبل پر نہیں بیٹھیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مشیرِ وزیراعظم نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں ضمانتیں ملتی ہیں تو عدالتوں کی تعریف کرتے ہیں، لیکن جب فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہوتا تو عدالتوں کو برا بھلا کہتے ہیں۔

مزیدخبریں