وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی پر تنقید، نو مئی کے ملزموں کے معاملے پر کڑی نکتہ چینی

06:27 PM, 23 Aug, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے وہ نو مئی کے ملزموں کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگا ہے۔

 انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا مریم نواز کی حکومت بھی پی ٹی حکومت کی طرح نو مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کرے گی؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ وہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نہیں جس میں فیصلہ کیا جاتا تھا کہ کس کو اٹھانا ہے اور کس کو چھوڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت میں تمام ادارے آزاد ہیں۔

مزیدخبریں