لاہور: شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ غیر قانونی سیاہ پیپر اور نیلی بتی لگانے پر 122 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 19 اشتہاریوں سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ چیکنگ کے دوران آٹھ پستول اور تین رائفلز بھی برآمد کر لی گئیں۔