لاہور: پاکستان نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ (PND) نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کی منظوری دے دی۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ کے مطابق کالاباغ، میانوالی میں دریائے سندھ کے مقام پر کیبل کار منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے جو 30 جون 2026 تک رپورٹ پیش کرے گا۔ اس سٹڈی پر مجموعی طور پر 8 کروڑ 15 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔