پنجاب بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں

06:39 PM, 23 Aug, 2025

لاہور: پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 16 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 57 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 645 اشتہاری، 193 عدالتی مفرور اور 87 عادی مجرم گرفتار کر لیے گئے۔ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس مقابلوں میں 10 جرائم پیشہ عناصر مارے گئے جبکہ 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں