لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔ اہم ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی و پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر بھی تفصیلی مشاورت کی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور آئے، جبکہ نئے وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید مشاورت بھی کی گئی۔
ملاقات میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں، حکومتی معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ قیادت نے اہم سیاسی معاملات پر باہمی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔