حکومت پنجاب کا بینائی سے محروم افراد کے لیے بڑا قدم، خصوصی افراد کی فہرست میں شمولیت کا فیصلہ

03:15 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:حکومت پنجاب نے بینائی سے محروم افراد کے لیے ایک خوشخبری سنائی ہے اور انہیں خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے "اختیار (ترمیم) بل 2025" پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

بل کے تحت نابینا افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، جس سے انہیں مختلف سرکاری اور سماجی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد معذور افراد کے حقوق کو یقینی بنانا اور انہیں معاشرتی اور اقتصادی شعبوں میں زیادہ فعال بنانا ہے۔

مزیدخبریں