والدین کی کفالت بیٹے پر واجب، وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

03:19 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوڑھے اور محتاج والدین کی کفالت بیٹے پر لازم ہے، چاہے اس کے مالی وسائل محدود ہی کیوں نہ ہوں۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا والدین کی دیکھ بھال سے انکار نہیں کر سکتا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بے سہارا یا محتاج والدین اپنی ضروریات کے اخراجات کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں اور قانونی طور پر اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس فیصلے کے ذریعے والدین کے حقوق کے تحفظ اور معاشرتی ذمہ داریوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، تاکہ بزرگ اور محتاج والدین معاشرتی اور قانونی تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

مزیدخبریں