لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے اراکین پنجاب اسمبلی کی درخواستوں پر سماعت کی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو کل دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا۔
اس دوران حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ترامیم کے بعد جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرائے جائیں گے۔ سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو مزید وقت اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔