پاک-تاجک فیسٹیول کا انعقاد، راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس, عظمیٰ بخاری مہمان خصوصی کے طور پر شریک

03:23 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیراہتمام پاک-تاجک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔ فیسٹیول میں تاجکستان سے آئے فنکاروں نے اپنے روایتی ثقافتی رقص کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ فیسٹیول میں 72 رکنی ثقافتی وفد نے حصہ لیا، جس کی قیادت تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے کی۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ثقافتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور عوام میں بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں