ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس، گیت آج بھی زندہ دلوں میں

03:36 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ان کے گیت آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ نورجہاں نے اپنی شاندار آواز سے ہزاروں گیت گائے اور ہر دور میں موسیقی کے مداحوں کے دلوں پر اپنا اثر قائم رکھا۔

خصوصاً 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران گائے گئے ان کے ملی نغمے آج بھی ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں اور ملک میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئے۔ مداح آج بھی نورجہاں کے گیت سن کر ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں اور انہیں موسیقی کی دنیا کی ایک لازوال شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں