پنجاب میں اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے بڑی ڈیڈ لائن: 31 مارچ تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

10:02 PM, 23 Feb, 2026

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن اور دوبارہ تصدیق کے حوالے سے اہم مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو بغیر لیٹ فیس رجسٹریشن کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اسلحہ لائسنس ہولڈرز کی دوبارہ تصدیق (Re-verification) کے عمل کو یقینی بنائیں۔ اس اقدام کا مقصد اسلحہ لائسنس کے ریکارڈ کو جدید اور شفاف بنانا ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ     تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز فوری طور پر نادرا (NADRA) دفاتر سے رجوع کریں اور اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں۔    31 مارچ تک رجسٹریشن کرانے والوں سے کوئی لیٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔    مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد رجسٹریشن کرانے والوں پر بھاری لیٹ فیس لاگو ہوگی۔اس مہم کا بنیادی مقصد غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام اور قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے ڈیٹا کو مرکزی سسٹم (نادرا) کے ساتھ منسلک کرنا ہے تاکہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں