لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف زیرو ٹولرینس پالیسی اپناتے ہوئے فیروز پور روڈ کے اطراف میں ایک گرینڈ آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران 7 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا۔
ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل اقدامات کیے۔ فیروز پور روڈ پر واقع المدینہ مارکیٹ کو مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ غیر قانونی توسیع پر بنے دفاتر، باؤنڈری والز اور داخلی گیٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ سکیموں کے اندر غیر قانونی طور پر بنائی گئی سڑکیں، سیوریج لائنیں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچے بھی ختم کر دیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن غیر منظور شدہ سکیموں کی جانب سے عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی منظوری کا سٹیٹس ایل ڈی اے کی ویب سائٹ سے لازمی چیک کریں۔
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا ایکشن: فیروز پور روڈ پر 7 سکیمیں مسمار
10:14 PM, 23 Feb, 2026