آئی جی پنجاب عبدالکریم متحرک: 1787 کمپلینٹ سنٹر سے شہریوں کو براہِ راست فون، شکایات کا جائزہ

10:19 PM, 23 Feb, 2026

لاہور: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب عبدالکریم نے شہریوں سے براہِ راست رابطے اور پولیس سروسز پر فیڈ بیک لینے کے سلسلے کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے پولیس کے مخصوص شکایتی نمبر 1787 سنٹر کا دورہ کیا اور شہریوں سے بذریعہ فون گفتگو کی۔
آئی جی پنجاب نے کمپلینٹ سنٹر پر موصول ہونے والی مختلف درخواستوں اور شکایات کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے کالز کے ذریعے شہریوں سے درج ذیل امور پر دریافت کیا۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی صورتحال۔ کیا مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت کے ساتھ کی جا رہی ہے؟۔  تھانوں اور دفاتر میں تعینات اہلکاروں کے شہریوں کے ساتھ برتاؤ اور اخلاقیات کے بارے میں فیڈ بیک۔
عبدالکریم نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس فورس کے تفتیشی معیار اور عوامی رویوں میں بہتری لانے کے لیے براہِ راست فیڈ بیک کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا تاکہ محکمے میں احتساب کے عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں