بسنت تہوار کے لیے پنجاب بھر میں حفاظتی اور سہولتی انتظامات مکمل

06:08 PM, 23 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنت کے تہوار کو صدیوں کی روایت کے مطابق محفوظ اور خوشیوں بھرا بنایا جائے گا۔ بسنت فیسٹول کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے تہوار کو خوبصورت انداز میں منانے کے تمام انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ڈور اور پتنگ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ دس لاکھ موٹر سائیکلز کے لیے ڈور سے بچاؤ کے لیے وائر مفت فراہم کی جا رہی ہے، اور ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ کے موٹر سائیکل کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عوام کے لیے بسنت کے دوران فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، جس میں 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے شامل ہیں۔ مزید برآں، ڈرون کیمروں اور سیف سٹی سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، جبکہ کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی مکمل طور پر متحرک رہے گا۔

مزیدخبریں