لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے امیر جمعیت علماء اسلام (ف) اور سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران گل پلازہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لیے دعا اور مغفرت بھی کی گئی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک حادثاتی واقعہ ہے اور اس پر سیاست کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں کئی خاندانوں کے چراغ بجھ گئے، اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار ضروری ہے۔