مری میں برفباری کا سلسلہ جاری، سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت

06:16 PM, 23 Jan, 2026

مری: پی ڈی ایم اے پنجاب نے اطلاع دی ہے کہ مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات میں اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران مزید وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران سڑکیں پھسلن زدہ ہو سکتی ہیں اور مری اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں