پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری

08:51 PM, 23 Jan, 2026

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مزید بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 26 اور 27 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 26 اور 27 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری اور شدید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔

لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں