ننکانہ صاحب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے ننکانہ صاحب پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے شہر اور دیہی علاقوں میں ڈھائی گھنٹے طویل مسلسل دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے سیلابی ریلے سے بچاؤ کے لیے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور ننکانہ صاحب روڈز سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے ننکانہ صاحب کی بیوٹی فکیشن (خوبصورتی و تزئین) کا پلان دو ہفتے میں طلب کیا اور فنڈز کے جلد از جلد اجرا کی ہدایت بھی دی۔
مریم نواز شریف نے ضلع ننکانہ کے لیے الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنایا جائے گا۔