لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری: نیلا گنبد میں جدید پارکنگ پلازہ تعمیر ہوگا

06:20 PM, 23 Jul, 2025

لاہور: نیلا گنبد میں "سٹیٹ آف دی آرٹ" پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے پر 2.229 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے اور اس میں جدید پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو جدید، منظم اور محفوظ پارکنگ کی سہولت میسر آ سکے۔

پلازہ میں تین بیسمنٹ تعمیر کی جائیں گی جن میں    374 کاروں،    770 موٹرسائیکلوں،    کی پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

یہ منصوبہ لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ اور غیر منظم پارکنگ کے مسئلے کا مؤثر حل ثابت ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید پارکنگ سسٹم کی بدولت وقت کی بچت، رش کم اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں