سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

07:04 PM, 23 Jul, 2025

لاہور: سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر دفاع خواجہ آصف اور گورنر پنجاب نے میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

میاں محمد اظہر نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کارکن کی حیثیت سے کیا، لاہور کے میئر اور بعد ازاں گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی سے وابستگی اختیار کی اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 129 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں