مون سون کی جھڑی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش؛ موسم خوشگوار

09:58 AM, 23 Jul, 2026

لاہور: مون سون کے نئے اسپیل کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس سے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

صوبائی دارالحکومت کے ٹاؤن شپ، فیروزپور روڈ، گلبرگ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں پنجاب میں 13 اور خیبرپختونخوا میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں