بارش کے دوران پنجاب بھر میں نکاسیٔ آب کا گرینڈ آپریشن جاری، 41 اضلاع میں جدید مشینری فراہم

01:58 PM, 23 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں بارش کے دوران نکاسیٔ آب کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ پہلی بار پنجاب کے 41 اضلاع میں ہر ضلع کو جدید مشینری اور ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شدید بارش کے باوجود ریکارڈ وقت میں نکاسیٔ آب مکمل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ اداروں کے افسران اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران اور عملے سے بریفنگ لی اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

حکومت پنجاب کے مطابق تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں اور شہری علاقوں میں پانی کی نکاسی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں