لاہور: یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر ریلیز ہونے والے خصوصی ملی نغمے ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ نے ملک بھر میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کر دیا ہے۔ یہ نغمہ محض موسیقی نہیں بلکہ ارضِ پاک سے جڑے ہر پاکستانی کے دل کی پکار بن کر ابھرا ہے۔
نغمے کے بولوں میں پاکستان کی مٹی سے لازوال محبت کا تذکرہ اس خوبصورتی سے کیا گیا ہے کہ سننے والا خود کو وطن کی مٹی کا قرض دار محسوس کرنے لگتا ہے۔
اس تخلیق میں ان تمام جذبوں کو سمو دیا گیا ہے جو ایک آزاد قوم کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔ نغمے کے ذریعے شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کی جرات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس نغمے کی گونج سنائی دے رہی ہے، جہاں نوجوان اسے اپنی ویڈیوز اور سٹیٹس کے ذریعے وائرل کر رہے ہیں، جو ان میں حب الوطنی کے بڑھتے ہوئے جذبے کی عکاسی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس نغمے کی دھن اور الفاظ نے 23 مارچ کی تقریبات کو ایک نئی جلا بخشی ہے۔
’’میری مٹی، میری جان‘‘: یومِ پاکستان پر نئے ملی نغمے نے قوم کے لہو گرما دیے
02:51 PM, 23 Mar, 2026