لاہور میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ، 24 گھنٹوں کے دوران 278 وارداتیں رپورٹ

02:58 PM, 23 Oct, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 278 جرائم رپورٹ ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوروں نے مختلف علاقوں میں 7 گھروں کو نشانہ بنایا اور وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت میں اضافہ کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں