محکمہ داخلہ پنجاب کا غیر قانونی اسلحہ فروشوں کے خلاف سخت ایکشن، 28 ڈیلرز کے لائسنس منسوخ

03:31 PM, 23 Oct, 2025

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت روکنے کے لیے بھرپور اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ جعلی ڈیلرز کی دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور پورے پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔ مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے تاکہ اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں