رائیونڈ اڈہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر بائیک سوار جاں بحق

03:32 PM, 23 Oct, 2025

لاہور:لاہور کے علاقہ رائیونڈ اڈہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر بائیک سوار کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر بائیک سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر بائیک کے مابین پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں