لاہور:لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ اب تک 954 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔
مفرور مظاہرین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔