لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ وقاص غوری کے مطابق پارٹی نے این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔