خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، انسداد ڈینگی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

05:08 PM, 23 Sep, 2025

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے سفارشات دی گئیں۔

وزیر صحت نے سرکاری اداروں اور دفاتر میں بھی ڈینگی سروے کروانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی سرکاری ادارے میں ڈینگی لاورا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تو متعلقہ افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید برآں، خواجہ عمران نذیر نے ڈی سی لاہور کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ اس مہم کی شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں تمام سرکاری محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ عوام کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں