لاہور: پنجاب بورڈ آف ریونیو نے سٹامپ پیپر خریدنے کے عمل میں تبدیلی کرتے ہوئے خریدار کے نام پر موبائل سم رجسٹریشن کو لازمی شرط بنا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جعلی اسٹامپ پیپر کی روک تھام اور قانونی دستاویزات کی سچائی کو یقینی بنانا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار کے تحت ہر خریدار کا موبائل نمبر اس کے شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، جس سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا پتہ لگانا آسان ہو جائے گا۔
اس تبدیلی سے صارفین کو اپنے موبائل سم کی رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کروانا ہوگا تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے اسٹامپ پیپر خرید سکیں۔