اپنا کھیت اپنا روزگار" سکیم سے کسانوں کے اندھیرے دور ہوں گے؛عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کے وژن کا دفاع

03:52 PM, 24 Apr, 2026

لاہور:  پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام "اپنا کھیت اپنا روزگار" محض ایک سکیم نہیں بلکہ کسانوں کی تقدیر بدلنے کا عہد ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس منصوبے کو دیہی معیشت کے لیے آکسیجن قرار دیا۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت نہ صرف زمین دے رہی ہے بلکہ کسانوں کو 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی گرانٹ بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ بغیر کسی قرض کے بوجھ کے کام شروع کر سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 160 ارب روپے کی اراضی کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ پر ہوگی اور یہ زمین صرف کاشتکاری کے لیے مخصوص رہے گی۔
 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے ہزاروں بے زمین دیہاتی بااختیار بنیں گے اور مریم نواز کا یہ اقدام پنجاب میں زرعی انقلاب کی بنیاد رکھے گا۔

مزیدخبریں