ایف بی آر کی نان فائلرز کے خلاف کارروائی تیز، مزید ایک لاکھ 74 ہزار افراد کی فہرست تیار

03:26 PM, 24 Dec, 2025

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے خلاف اقدامات مزید تیز کرتے ہوئے ایک لاکھ 74 ہزار مزید افراد کی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل زیادہ تر نان فائلرز کو نوٹس ارسال کر دیے گئے ہیں، جبکہ باقی افراد کو بھی جلد مطلع کیا جائے گا۔ ایف بی آر حکام نے ہدایت کی ہے کہ نان فائلرز مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر نان فائلرز کو آن لائن اور گھروں پر نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں، تاکہ ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور قومی خزانے میں آمدن بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں